شمالی کوریا نے کوریائی جزیرہ نما کے مشرقی ساحل پر آج نامعلوم بیلسٹک میزائل تجربہ کیا۔ جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی يون هاپ نے جوائنٹ چیف آف اسٹاف (جے سی ایس) کے حوالے سے بتایا کہ شمالی کوریا نے نامعلوم میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ یہ میزائل پروگرام شمالی کوریا کے مغربی علاقے میں ایک علاقے سے شروع کیا گیا تھا۔ تاہم اس بارے میں اور کوئی معلومات نہیں مل سکی ہے۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">واضح رہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ یون نے سال نو کے موقع پر اپنی تقریر میں کہا تھا کہ ملک ایک بین براعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) کے ٹیسٹ کے قریب ہے اور یہ لانچنگ کبھی بھی ہو سکتی ہے۔ شمالی کوریا گزشتہ سال کے آغاز سے اب تک دو جوہری ٹیسٹ اور کئی میزائل سے متعلق ٹیسٹ کر چکا ہے۔ امریکہ اور جاپان سمیت کئی ممالک اس کی مخالفت کر چکے ہیں۔